ابنا: دواوں کے ري ايکشن سے مرنے والوں کي تعداد ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے محکمہ صحت کے مطابق 400 سے زائد مريض مختلف سرکاري اسپتالوں ميں زير علاج ہيں جنہيں فولينک ايسڈ کے انجکشن لگائے جارہے ہيں. اُدھر پي آئي سي سے آئسوٹيب کا ريکارڈ غائب ہونے کي تحقيقات جاري ہيں. ذرائع کے مطابق آئسو ٹيب کے 93 نمبر بيج کا ريکارڈ غائب ہے اور بيج نمبر 92 کے ڈبوں ميں 93 نمبر بيج کي دوا پائي گئي. محکمہ صحت نے آئسو ٹيب ميں اينٹي مليريا دوائي کي آميزش کي رپورٹس پوليس کے حوالے کر ديں. سيکريٹري صحت پير کے روز تمام ريکارڈ سپريم کورٹ ميں پيش کرينگے. ........
/169